ملتان سلطانز نے پشاورزلمی کو میچ جیتنے کے لئے 194 رنز کا ہدف دے دیا

0
29

کراچی :ملتان سلطانز نے پشاورزلمی کو میچ جیتنے کے لئے 194 رنز کا ہدف دے دیا۔جیمز ونس84،محمد رضوان 41 اور صہیب مقصود36 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منگل کو کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 6 کے پانچویں میچ میں سلطانز نے اپنے مقررہ20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا اور 1.1 اوورز میں مجموعی اسکور 6 رنز پر کرس لِین، محمد عرفان کی گیند پر صرف ایک رن بنانے کے بعدحیدرعلی کے ہاتھوں آئوٹ ہوئے جس کے بعد وکٹ کیپر کپتان محمدرضوان کا ساتھ دینے کے لئے جیمز ونس آئے، دونوں بیٹسمینوں مل کر مجموعی اسکور88 رنز تک پہنچایا لیکن بدقسمتی سے اس اسکور پر محمدرضوان 28 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 41رنز بناکر محمد عمران کی گیند پرامام الحق کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔اس موقع پر جیمز ونس کا ساتھ دینے کے لئے صہیب مقصودبینٹنگ کے لئے آئے اور دونوں نے مل کر خوبصورت اسٹروکس کھیلے لیکن جب مجموعی اسکور 159 رنز پر پہنچا توصہیب مقصود 21گیندوں پر 2 چھکوں اور4 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بناکر محمود کی گیند پر وکٹ کیپر کامران اکمل کا شکار ہوگئے۔186 کے مجموعی اسکور پر جیمز ونس بھی دلکش اننگز کھیلنے کے بعد 55 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3 چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 84 رنز بناکر محمود کی گیند پر محمد عرفان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔رائیلی روسو نے اپنی اننگز کے دوران 8 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکے اورایک چوکے کی مدد سے 14 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے،خوشدل شاہ نے بھی 4 رنز بنائے۔ زلمی کے بالرثاقب محمود نے 36 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمدعمران اورمحمد عرفان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔وباب ریاض سب سے زیادہ مہنگے بالر ثابت ہوئے انہوں نے اپنے مقررہ 4 اوورز میں 51ر نز دئیے اور ان کی گیندوں پر 3 چھکے اور 5 چوکے لگے۔قبل ازیں پشاورزلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔پشاورزلمی کی ٹیم میں کامران اکمل،امام الحق،حیدرعلی،شعیب ملک، ٹام کیڈمور،، رتھر فورڈ،وہاب ریاض(کپتان)،مجیب الرحمن،ثاقب محمود،محمدعمران اور محمد عرفان شامل ہیں جبکہ ملتان سلطانزکے اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان)، کرس لِین، جیمز ونس،صہیب مقصود، رائیلی روسو،خوشدل شاہ،شاہد آفریدی، کارلوس بریتھویٹ،سہیل تنویر، عثمان قادر اورشاہنواز دھنی شامل ہیں۔ زلمی کی ٹیم میں روی بوپارہ کی جگہ ٹام کیڈموراور عماد بٹ کی جگہ عرفان علی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ قلندرز میں صہیب اللہ کی جگہ عثمان قادراورمحمد عمر کی جگہ شاہنواز دھنی کو شامل کیا گیا ہے۔ نائٹ میچ میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، احسن رضا (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ(میچ ریفری) کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے آخری پانچ میچوں میں سے زلمی نے دو اور سلطانز نے تین میچوں کامیابی حاصل کی ہے۔ زلمی نے فروری 2019 میں5 وکٹوں اورفروری 2019 میں ہی 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ قلندرز نے مارچ 2018 میں19 رنز، فروری 2020 میں6 وکٹوں اور مارچ 2020میں3 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here