نصیر بندہ ہاکی ٹورنامنٹ میں العباس کلب نے نصیر بندہ کلب کو 3-7سے ہرا کر اگلے رائونڈ میں جگہ بنا لی

0
893

راولپنڈی۔22دسمبر :نصیر بندہ ہاکی ٹورنامنٹ میں العباس کلب نے نصیر بندہ کلب کو 7-3گول سے ہرا کر اگلے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن اور سپورٹس ڈپیارٹمنٹ کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم، راولپنڈی میں جاری ہیںِ، منگل کو کھیلے گئے میچ میں العباس کلب نے نصیر بندہ کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-3 گول سے شکست دی، فاتح ٹیم کی جانب سے سعد اور عثمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور بالترتیب دو، دو گول سکور کئے، ناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے رجسٹرڈ کلبز کی 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے 27 دسمبر جبکہ فائنل 29 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here