نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں بوائز انڈر 13میں محمد زمان، بوائز انڈر 15 میں انس علی شاہ اور گرلز انڈر 19 کا ٹائٹل سندھ کی زینب خان نے جیت لیا

0
65

اسلام آباد۔17دسمبر :نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ بوائز انڈر 13میں محمد زمان، بوائز انڈر 15 میں انس علی شاہ اور گرلز انڈر 19 کا ٹائٹل سندھ کی زینب خان نے جیت لیا۔ جمعرات کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے بوائز انڈر 13 فائنل میں سندھ کے محمد زمان نے کے پی کے حریرا خان کو 11-3 ، 11-3 اور 11-6 سے ہرا کر ٹایٹل اپنے نام کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ 13 منٹ تک جاری رہا۔بوائز انڈر 15 کے فائنل میں پنجاب کے انس علی شاہ نے پی اے ایف کے یاسین خٹک کو 11-5 ، 11-13 ، 11-4 اور 11-1 سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ 25 منٹ تک جاری رہا۔گرلز انڈر 19 فائنل میں سندھ کی زینب خان نے کے پی کی مائرہ حسین کو 11-9 ، 11-2 اور 11-2 سے ہرا کر ٹایٹل اپنے نام کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ 12 منٹ تک جاری رہا۔ بوائز انڈر 17 اور انڈر19 کیٹیگریز کے فائنلز آج جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here