نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسراٹی20 اتوار کو کھیلا جائے گا

0
54

ولنگٹن۔5مارچ :نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ( اتوار ) کو ویسٹ پیک ولنگٹن میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو میزبان ٹیم کے خلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے میزبان ٹیم کو پہلے ٹی 20میچ میں 7وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں بھی 6وکٹوں سے شکست دےکر سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے 1-2سے جیت لی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی20میچ 7مارچ کو ولنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ مائونٹ مانگنوئی کے مقام پر شیڈول تھا تاہم آکلینڈ میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈائون کی وجہ سے ولنگٹن شفٹ کر دیا گیا ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی20میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کی خواتین ٹیم کی قیادت ہیتھر نائٹ کریں گی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم صوفی ڈیوائن کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here