نیوزی لینڈ میں موجود قومی سکواڈ کو مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت مل گئی

0
117

لاہور۔7دسمبر :نیوزی لینڈ میں موجود قومی سکواڈ کو مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت مل گئی۔اس میں شامل 51 ارکان منگل کو کرائسٹ چرچ کی مینیجڈ آئسولیشن چھوڑ دیں گے۔چھٹے اور نویں روز کورونا ایکٹیو کیس رپورٹ ہونے والے دو ارکان ابھی یہیں پر اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کریں گے جبکہ دونوں ارکان اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کرتے ہی کوئنز ٹائون میں موجود سکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔ قومی سکواڈ آج منگل کو مینیجڈ آئسولیشن چھوڑ کر قریبی ہوٹل پہنچ جائے گاجہاں کچھ گھنٹے آرام کے بعد سکواڈ منگل کو ہی کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹائون روانہ ہوجائے گا ۔مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کے بعد کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف پر کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گی۔ اتوار کے روز قومی سکواڈ کی لی گئی کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے ان تمام ارکان کا آخری ہیلتھ چیک اپ بدھ کو ہوگا ۔ کرائسٹ چرچ میں موجود 43 ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ اتوار کے روز ہوئی تھی جبکہ ایک رکن آکلینڈ سے کوئنز ٹائون میں سکواڈ کو جوائن کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here