نیوزی لینڈ نے ڈیوون کونوے کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل کرلیا

0
115

ویلنگٹن۔16نومبر:نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے نوجوان بلے باز ڈیوون کونوے کو سکواڈ میں شامل کرلیا۔ جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے بلے باز کونوے ڈومیسٹک کرکٹ کے تمام فارمیٹ میں کافی رنز بنا چکے ہیں۔ وہ گزشتہ سیزن میں پلنکٹ شیلڈ ون ڈے ٹرافی اور ٹی ٹونٹی سپر سمیش کے ٹاپ سکورر رہے۔ انہوں نے ویلنگٹن کی طرف سے کھیلتے ہوئے آکلینڈ کے خلاف 157 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔ کونوے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین روزہ میچ میں نیوزی لینڈ اے کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے کولن منرو کو بگ بیش لیگ میں پرتھ سکارچرز کے ساتھ معاہدے کے باعث شامل نہیں کیا گیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے ٹم ساوتھی ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ کین ولیم سن ٹیسٹ سیریز کے لئے تیاری کریں گے۔ ٹرینٹ بولٹ کو بھی ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لئے ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کردیا گیا ۔ کولن ڈی گرینڈہوم اور سپنر اعجاز پٹیل کو انجری مسائل کا سامنا ہے۔ حال ہی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیل جیمی سن کو بھی ٹی ٹونٹی میں شامل کیا گیا ہے لیکن ٹم ساوتھی اور روز ٹیلر کے ساتھ ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے سے پہلے جیمیسن صرف پہلے دو میچوں کے لئے دستیاب ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here