ویمنز ٹینس سیزن 5 جنوری کو ابوظہبی میں شروع ہوگا

0
89

اسلام آباد۔23دسمبر:خواتین کے ٹینس کی گورننگ باڈی نے کہا ہے کہ  2021 ڈبلیو ٹی اے سیزن 5 جنوری کو ابوظہبی میں شروع ہوگا ۔ ڈبلیو ٹی اے نے کہا  کہ 2021کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ فروری میں منتقل ہوچکا ہے جبکہ خواتین کھلاڑیوں کا ڈبلیو ٹی اے سیزن 5جنوری سے شروع ہوگا جس کا فائدہ ویمنز کھلاڑیوں کو آئندہ سال کے پہلے گرینڈ سلام میں ہوگا۔  ڈبلیو ٹی اے سیزن کا آغاز ابوظہبی ڈبلیو ٹی اے ویمنز ٹینس اوپن سے ہوگاجس میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں ہوں گی۔  ابوظہبی ڈبلیو ٹی اے ویمنز ٹینس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ  5 جنوری کو شروع ہوکر  13 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا ، جبکہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا  کوالیفائنگ رائونڈ 10سے 13 جنوری کو دبئی میں ہوگا۔ اس کے بعد کھلاڑی اور ان کا تعاون کرنے والا عملہ آسٹریلیاکا سفر کرے گا جہاں ان کو  دو ہفتہ کی کووڈ ۔ 19 کی مدت  لازمی پورا ی کرنا ہوگی  ۔آسٹریلین  اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پہلے  جنوری کے مہینے میں شروع ہوتا تھا جو کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پہلے ہی تاخیر کا شکار ہوچکا ہے اور اب نئے شیڈول کے مطابق 8سے 21 فروری تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔ڈبلیو ٹی اے کے چیئرمین اور سی ای او اسٹیو سائمن نے  کہا کہ ابتدائی سیزن کے ایونٹس ایسے ماحول میں کھیلے جائیں  گے جو کھلاڑیوں اور عملہ کی صحت اور حفاظت کے اعتبار سے محفوظ ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here