ٓآسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 27نومبر کو ہوگا

0
148

کینبرا۔16نومبر  آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 27نومبر کوہوگا۔ بھارتی ٹیم ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر ہے اور بھارتی ٹیم اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران تین ون ڈے ، تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 27نومبر کو دوسرا ون ڈے میچ 29نومبر کو کھیلا جائے گا، سیریز کے دونوں میچ سڈنی کرکٹ گرائونڈ سڈنی میں کھیلے جائیں گے۔ تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 2دسمبر کو آسٹریلوی دارلحکومت کینبرا میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر شتمل سیریز کا پہلا میچ 4دسمبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 6دسمبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 8دسمبر کوسڈنی میں ہی کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔بھارتی ٹم ٹیسٹ سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم سے تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان  پہلا ٹیسٹ میچ 17سے 21دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ میچ 26سے 30دسمبر تک ایم سی جی کرکٹ گرائونڈ میلبورن میں کھیلا جائے گا، تیسرا ٹیسٹ میچ 7سے 11جنوری 2021تک سڈنی میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 15سے 19جنوری تک برسبین میں شیڈول ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارتی ٹیم سب سے زیادہ 360پوا ئنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے  ، میزبان آسٹریلوی ٹیم 296پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 292پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here