ٓ آریانہ سابا لینکا ابو ظہبی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں

0
80

ابو ظہبی۔12جنوری  :بیلا روس کی ٹینس سٹار آریانہ سابا لینکا   ابو ظہبی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے  فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ  یونانی ٹینس سٹار ماریہ سکاری  سیمی فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔  یونانی ٹینس سٹار ماریہ سکاری نے اس سے قبل کوارٹر فائنل میچ میں ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ امریکی کھلاڑی صوفیہ کینن کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔  ابو ظہبی میں جاری ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں  بیلا روس کی ٹینس سٹار آریانہ سابا لینکا    نےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  یونانی ٹینس سٹار ماریہ سکاری کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔  بیلا روس کی ٹینس سٹار آریانہ سابا لینکا   کا سیمی فائنل میں فتح کا سکور  3-6اور 2-6تھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here