ٹیسٹ سیریز میں محمد عباس اور یاسر شاہ کا کردار اہم ہوگا، کامران اکمل

0
78

اسلام آباد۔23دسمبر  :قومی کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں محمد عباس اور یاسر شاہ کا بہت اہم کردار ہوگا‘ کھلاڑی مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترے تو جیت ان کا مقدر ہوگی‘ بابراعظم کی کمی محسوس ہوگی۔ بدھ کو سوشل میڈیا پر پر بات کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا کہ ٹیسٹ میچ سے پہلے قومی ٹیم کا اعتماد میں آنا بہت ضروری تھا‘ ٹی ٹونٹی میچوں میں قومی باولرز نے لائن اور لینتھ برقرار نہیں رکھی۔ شاہین آفریدی اور حارث رئوف کو مزید محنت کرنا پڑے گی‘ فہیم اشرف نے بہترین سپیل کرایا۔ ٹیسٹ سیریز میں کپتان بابراعظم کی کمی محسوس ہوگی‘ محمد رضوان کپتان کی حیثیت سے پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں‘ تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بہترین بلے بازی سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں محمد عباس اور یاسر شاہ کا بہت اہم کردار ہوگا۔ کامران اکمل نے کہا کہ یاسر شاہ اور ظفر گوہر کی موجودگی میں شاداب خان کی کمی محسوس نہیں ہوتی۔ وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں بلے بازوں کو نئے بال پر وکٹ پر ٹھہرنا ہوگا اور لمبی اننگز کھیلنی پڑے گی۔ کھلاڑی مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترے تو جیت ان کا مقدر ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here