ٹینس سٹار ماریہ شراپووا نے منگنی کرلی

0
124

ماسکو۔18دسمبر :سابق عالمی نمبر ایک روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپووا نے اپنے دوست الیگزینڈر سے منگنی کر لی۔ جمعہ کو سوشل میڈیا پر ماریہ شراپووا نے اپنے منگیر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرکے منگنی کا اعلان کیا۔ 40 سالہ الیگزینڈر گلکس برطانوی تاجر ہیں‘ وہ شہزادہ ولیم اور ہیری کے قریبی دوست ہیں۔ عالمی میڈیا میں 2018ءسے دونوں کی دوستی کے چرچے تھے۔ پانچ بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن ماریہ شراپوا ٹینس کی نمبر ون کھلاڑی رہ چکی ہیں۔ ماریہ شراپووا نے رواں سال فروری میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here