پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن ہفتہ سے کراچی میں شروع ہوگا، چھ ٹیمیں پنجہ آزمائی اور کراچی کنگز ٹائٹل کا دفاع کرے گی

0
43

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے زیر اہتمام ٹی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن  ہفتہ سے کراچی میں شروع ہوگی۔ لیگ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ لیگ کا  دوسرا سیزن ہوگا جو پوری طرح سے پاکستان میں منعقد ہوگا۔لیگ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی، جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔ لیگ میں شامل ان چھ ٹیموں  کے درمیان فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جا ئیں گے۔کراچی کنگز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرئے گی۔ لیگ کے پہلے 20 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ ناک آئوٹ اور فائنل سمیت بقیہ 14میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آفس میچز کھیلے جائیں گے۔ پی ایش ایل ٹی -20فارمیٹ کی کرکٹ ہے جس کا پہلا ایڈیشن 2016میں کھیلا گیا تھا۔ لیگ کے ابتدائی روز ایک میچ کھیلا جائےگا، جس میں دفاعی چمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کریں گے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سرفراز احمد کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔  عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرزپی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے ، رمیز راجہ، بازید خان، ایلن ولکنز، ثناء میر، عروج ممتاز، ڈومنک کارک، سائمن ڈول، ڈینی موریسن، پومی ایمبینگوا، ڈیوڈ گاوراور جے پی ڈومنی کمنٹری پینل میں شامل ہیں، پاکستان سپر لیگ 2021 کے لیے براڈکاسٹ پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ ایونٹ کے دوران معروف قومی اور بین الاقوامی کمنٹیٹرزمیدان میں جاری ایکشن پر تبصرہ کریں گے۔معروف انگلش کمنٹیٹر ایلن ولکنز، ، ڈومنک کارک، پاکستان کے سابق کرکٹرز رمیز راجہ، بازید خان، ثناء میر، عروج ممتاز اور نیوزی لینڈ کےسابق کرکٹرسائمن ڈول لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوران کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ممتاز کمنٹیٹر طارق سعید اور سکندر بخت اردو زبان میں کمنٹری کریں گے۔این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں تماشائیوں کے لیے ایس او پیز جاری کردئیے ہیں۔سٹیڈیم میں آنے والوں کو ایک میٹر کے فاصلےسے بیٹھنا ہوگا۔این سی او سی کی جانب سے جاری اعلان کےمطابق تماشائیوں کے سٹیڈیم کے کسی بھی مقام پر تھوکنے پر پابندی ہوگی۔2 افراد کے درمیان 2 سیٹیں چھوڑی جائیں گی اور ایک قطار کا فاصلہ بھی یقینی بنایا جائے گا۔اس کےعلاوہ پی سی بی پہلے ہی سٹیڈیم کے پاس 5 بیڈز پر مشتمل عارضی ہسپتال قائم کر چکا ہے۔اس ہسپتال میں ہر وقت ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسٹاف موجود ہوگا۔گراؤنڈ کے اندر اور باہر فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔لیگ میں شرکت کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم ، لاہور میں کھیلا جائےگا۔\932

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here