پی ایس ایل مقبول امریکی اینی میٹڈ ٹی وی سیریز کا پسندیدہ موضوع بن گیا لاہور قلندر اور کراچی کنگز کے فینز آپس میں الجھ پڑے،دلچسپ نوک جھونک

0
152

ہالی ووڈ :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) مقبول امریکی اینی میٹڈ ٹی وی سیریز کا پسندیدہ موضوع بن گیا۔ ٹی وی سیریز کے نئے سیزن میں پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران شائقین کے درمیان دلچسپ نوک جھونک دکھائی گئی ہے ۔اینی میٹڈ فلم کے آغاز ہی میں لاہور قلندر اور کراچی کنگز کے فینز آپس میں الجھ پڑے اور کرکٹ کے لیے پاکستانیوں کے جنون کا تذکرہ چِھڑ گیا۔
امریکی اینی میٹڈ ٹی وی سیریز ’Family Guy‘ کے Season 19 کا آغاز پاکستانیوں کے لیے ایک سرپرائز سے ہوا جہاں پی ایس ایل اور کرکٹ کے لیے پاکستانیوں کے جنون کا تذکرہ چھڑ گیا۔
سیریز کے کرداروں کے درمیان دلچسپ نوک جھونک ہوئی، لاہور قلندر اور کراچی کنگز کے فینز آپس میں الجھ پڑے۔
قلندرز کے فینز بولے کہ لاہوریوں سے اچھی کرکٹ کوئی نہیں کھیلتا، دوسروں میں دم نہیں، لاہور کی ٹیم کو سپورٹ نہیں کررہے تو یہاں سے چلتے نظر آئیے۔
لاہور قلندرز کے فینز کا جوش دیکھ کر کراچی کنگز کے سپورٹر نے جھٹ ٹیم کی ٹی شرٹ پر جیکٹ پہنتے ہوئے تبصرہ کیا، کراچی کنگز کا سپوٹر ہوں لیکن مجھے مرنے کا کوئی شوق نہیں۔کچھ شائقین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت نے فلم سازوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ اس سین کا مقصد پاکستانیوں کو جھگڑالو اور انتہائی جذباتی ثابت کرنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here