پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ، سنٹرل پنجاب کا ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع

0
22

راولپنڈی :پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کر لیا، فاتح ٹیم نے 184 رنز کا ہدف 41 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، عبید شاہد نے 51 نے رنز کی عمدہ اننگز کھلی، سنٹرل پنجاب کے ابتسام الرحمان کو تین وکٹیں اور 28 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، گزشتہ روز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ناردرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، شمائل حسین 36 اور شیراز خان 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ابتسام الرحمان اور اویس علی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جواب میں سنٹرل پنجاب نے ہدف 41 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، عبید شاہد نے 51 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، دیگر بلے بازوں میں موسیٰ عظیم 34 ، راجہ بالاج 33 اور ابتسام الرحمان ناٹ آئوٹ 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ابتسام الرحمان کو شاندار آل رائونڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا، سدرن پنجاب کے عرفات احمد ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، انہوں نے ایونٹ میں 5 میچ کھیل کر مجموعی طور پر 312 رنز بنائے اور 9 وکٹیں حاصل کیں، سنٹرل پنجاب کے التمش عباس اور سدرن پنجاب کے عدنان شاہد کو مشترکہ طور بہترین وکٹ کیپر جبکہ خیبرپختونخوا کے احمد حسن کو بہترین فیلڈر کا ایوارڈ دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here