پی سی بی مصباح الحق کا فیصلہ کھلے دل سے قبول کرتا ہے،وسیم خان

0
140

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی مصباح الحق کی چیف سلیکٹر کے عہدے سے دستبرداری کا فیصلہ کھلے دل سے قبول کرتا ہے، جب  ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ان کی تقرری کررہے تھے تو ہم ان حالات میں یہ چاہتے تھے کہ وہ چیف سلیکٹر کا عہدہ بھی سنبھالیں۔مصباح الحق کے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئندہ 24 ماہ میں 3بڑے ایونٹس میں شرکت کرنا ہے جس میں 2 ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 شامل ہیں۔ اس دوران پاکستان کو 10 ایف ٹی پی سیریزبھی کھیلنی ہیں جن میں جنوبی افریقہ، زمبابوے،انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف سیریز شامل ہیں۔وسیم خان نے کہا کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف سیریز اور دورہ نیوزی لینڈ کے لیے سکواڈ کے انتخاب کی غرض سے دیگر سلیکٹرز کے ساتھ بہت مشاورت کی ہے۔سکواڈ کے انتخاب کا یہ عمل اب مکمل ہونے والا ہے لہٰذا ہمیں نئے چیف سلیکٹر کی تقرری کے لیے یکم دسمبر تک کا وقت مل گیا ہے۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ ہم نئے چیف سلیکٹر کی مشاورت کے ساتھ سلیکشن کے معیار پر نظرثانی کرناچاہیں گے تاکہ سلیکشن کمیٹی، نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر اورقومی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ سب ایک پیج پرہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here