چنائی سپر کنگز اور سن رائزرز حیدرآباد انڈین پریمیر لیگ میں پنجہ آزما ہوں گے

0
132

دبئی:بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے زیراہتمام متحدہ عرب امارات میں جاری انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں ایڈیشن میں جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائے گا۔ یہ آئی پی ایل کا 14واں میچ ہوگا جس میں چنائی سپر کنگز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم دبئی میں آمنے سامنے ہونگی۔ چنائی سپر کنگز کی ٹیم مہندرا سنگھ دھونی کی زیر قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سن رائزرز حیدرآباد کی کپتانی کے فرائض آسٹریلوی مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر سرانجام دیں گے۔ انڈین پریمیر لیگ کے فائنل سمیت تمام میچز یو اے ای کے تین مقامات دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے، لیگ میں فائنل سمیت 60 میچز کھیلے جائیں گے۔ آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں جن میں دفائی چیمپئن ممبئی انڈینز، چنائی سپر کنگز،  دہلی کیپیٹلز، کنگز الیون پنجاب، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہیں۔ ممبئی انڈینز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ ممبئی انڈینز کی ٹیم سب سے زیادہ چار مرتبہ لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔ لیگ کا پہلا ایڈیشن 2008ءمیں کھیلا گیا تھا جو راجستھان رائلز نے جیتا تھا۔ لیگ کا فائنل میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here