ڈین پیٹرسن پین کانوٹنگھم شائر کے ساتھ کے کائونٹی سیزن 2021کے لئے معاہدہ

0
16

لندن۔24مارچ :جنوبی افریقاکے فاسٹ بائولر ڈین پیٹرسن پین نے 2021 سیزن کے لئے نوٹنگھم شائر کے ساتھ بیرون ملک کھلاڑی کی حیثیت سے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں ۔ ڈین پیٹرسن پین تمام فارمیٹ کی کرکٹ کے لئے نوٹنگھم شائر کلب کی نمائندگی کریں گے۔ ناٹنگھم شائر کلب کے ہیڈ کوچ پیٹر مورس نے کہا ہم ہمیشہ ان کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے کرنے کے منتظر رہتے ہیں جو کلب کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈین پیٹرسن پین ایک بہترین کھلاڑی ہیں جن کی موجودگی میں کلب ٹیم بہتری کی طرف بڑھے گی ۔پیٹرمورس نے کہا کہ ڈین پیٹرسن پین کے آنے سے ہمارے سکواڈ میں معیار اور تجربے میں اضافہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ اب ہم پیٹرسن کو ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے دیکھنے کے منتظر ہیں۔دائیں بازو کے فاسٹ بائولرڈین پیٹرسن نے 2017 میں اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا ۔ ان کو 4 ایک روزہ اور 8 ٹی 20 میچز میں جنوبی افریقاکی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے ۔ پیٹرسن نےفرسٹ کلاس کرکٹ کیریئر میں 103 میچز میں 354 وکٹیں حاصل کیں ، اس کے علاوہ انھوں نے لسٹ اے کرکٹ میں 115 اور ٹی 20 میں 91 وکٹیں حاصل کیں۔ پیٹرسن نے کہا ہے کہ ٹرینٹ برج عالمی شہرت کا حامل مقام ہے اور میں نوٹنگھم شائر کی طرف سے کھیلنے میں زیادہ ا نتظار نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسے کلب کے کی نمائندگی کرنے جا رہا ہوں جس کے لئے مجھے کھیلنے کا بہت شوق تھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here