ڈیوڈ ملر پاکستان کے خلاف تیز ترین ففٹی بنانے والے دوسرے جنوبی افریقن پلیئر بن گئے

0
28

جوہانسبرگ۔4اپریل :باہمی ون ڈے سیریز میں ڈیوڈ ملر پاکستان کے خلاف تیز ترین ففٹی بنانے والے جنوبی افریقہ کے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں انجام دیا۔ جارح مزاج بلے باز نے 27 گیندوں پر تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی۔ اس سے قبل مارک بائوچر بھی پاکستان کے خلاف تیز ترین نصف سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف تیز ترین ففٹی بنانے کا ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس ہے۔ انہوں نے 2007 میں ڈربن کے مقام پر 20 گیندوں پر ففٹی بنائی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here