کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان گوادر میں نمائشی میچ کھیلا جائے گا، فخر عالم

0
24

اسلام آباد:پاکستان کے معروف گلوکار و میزبان  فخر عالم نے کہا ہے کہ  پاکستان سپر لیگ 6 (پی ایس ایل) کے اختتام کے بعد  دنیا کے سب سے خوبصورت گوادر کرکٹ سٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نمائشی میچ کروایا جائے گا۔اپنے ویڈیو پیغام میں فخر عالم نے بتایا کہ گوادر کرکٹ سٹیڈیم کو آباد کرنے کے لئے آئندہ ماہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے اختتام پر وہاں ایک میچ کروایا جائے گا جس میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی  ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ چاہتے  تھے کہ گوادر کرکٹ سٹیڈیم میں تہلکہ  کرایا جائے، ہم نے کوشش کی کہ پی ایس ایل  6 کا کوئی آفیشل میچ ہوجائے لیکن  ابھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے کچھ سٹینڈرڈز پورے ہونے باقی ہیں جس کی وجہ سے پی ایس ایل کا کوئی مقابلہ اس سٹیڈیم میں  نہیں ہوسکتا۔فخر عالم کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بلوچستان حکومت کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے کہ پی ایس ایل کے اختتام پر 25 مارچ کو گوادر کرکٹ سٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ کرایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان اور گوادر کے لوگوں کیلئے اس سے بڑی خبر ہو ہی نہیں سکتی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہرکی ہے کہ   وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اس میچ کو اچھے طریقے سے منعقد کرائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here