کوئنز لینڈ نے ویمنز نیشنل کرکٹ لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

0
13

میلبورن۔27مارچ :کوئنز لینڈ نے جارجیا ریڈمائن کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت وکٹوریہ کو فائنل میں 112 رنز سے ہرا کر پہلی بار ویمنز نیشنل کرکٹ لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ہفتہ کو میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں کوئنز لینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنائے۔ جارجیا ریڈمائن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 15 چوکوں کی مدد سے 134 رنز بنائے۔ مکیلا ہنکلے 53 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔ کم گیراتھ نے 3 اور ایلا ہیورڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ وکٹوریہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 42.4 اوورز میں 205 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔ کم گیراتھ 48 اور اینابیل سدرلینڈ 42 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ گریس ہیرس نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کرٹنی گریس سپل اور للی ملز نے تین، تین کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا۔ جارجیا ریڈمائن کو میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here