کورونا وائرس کے باعث قومی ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ملتوی

0
74

اسلام آباد۔22دسمبر :پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن نے 25 دسمبر سے کراچی میں کھیلی جانے والی قومی ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ملتوی کر دی ہے، گذشتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں تقربیا مکمل تھیں لیکن ملک میں کورونا وائرس کی دوسری خطر ناک لہر کے باعث پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن نے قومی ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے رجسٹریشن کروا رکھی تھی لیکن کوونا وائرس کے باعث کئی کھلاڑیوں کا کراچی پہنچنا مشکل تھا۔ انہوں نےکہا کہ چیمپئن شپ کی نئی تاریخ اور مقام کا اعلان ملک میں کورونا وائرس کی وبا کنٹرول ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں آٹھ مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ٹیم ایونٹ ، انٹریونیورسٹی، انٹر سکول اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here