کیون کراوئٹزاور ہوریا ٹکائو اے ٹی پی روٹرڈیم اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

0
26

روٹرڈیم۔5مارچ :جرمنی کے ٹینس سٹار کیون کراوئٹز اور ان کے رومانیہ کے جوڑی دار ہوریا ٹکائو اے ٹی پی روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔انہوں نے ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں کیرن خچانوف اور ہم وطن جوڑی دار آندرے روبلوف پر مشتمل روسی جوری کو شکست دی۔ ہالینڈ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلزکوارٹر فائنل میچ میں جرمنی کے ٹینس سٹار کیون کراوئٹز اور ان کے رومانیہ کے جوڑی دار ہوریا ٹکائو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےحریف کیرن خچانوف اور ہم وطن جوڑی دار آندرے روبلوف پر مشتمل روسی جوری کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور4-6سے شکست دیکرٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here