ہاکی لیگ ،پشاورپینتھرز نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

0
250

پشاور۔12جنوری  :پشاور ڈولفن نے پشاور پینتھرز کو شکست دیکر پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ،اس موقع پر ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سیدظاہر شاہ ، سیکرٹری ہدایت اﷲ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اﷲ ، کوچز یاسر اسلام سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔  ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور کے تعاون سے صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں جاری پشاور  ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ میں گزشتہ روز تیسری پوزیشن کیلئے پشاور ڈولفن اور پشاور پینتھرز کے مابین میچ کھیلاگیا جس میں پشاور ڈولفن نے دو ایک سے کامیابی حاصل کی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here