یوم پاکستان کے حوالے سے خیرپور میں انٹر ڈسٹرکٹ کراٹے چمپئن شپ کا انعقاد

0
26

سکھر۔24مارچ :23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے جناح تائیکوانڈو اکیڈمی خیرپور کی جانب سے انٹر ڈسٹرکٹ کراٹے چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی نامور سیاسی سماجی رہنما و صدر انجمن تاجران خیرپور حاجی لالہ عبدالغفار شیخ تھے۔ تقریب میں سماجی تنظیم سٹیپ فائونڈیشن کی چیئرپرسن شائستہ کھوسو،صرافہ ایسوسی ایشن خیرپور کے صدر حاجی الطاف میمن، فہیم شیخ سمیت دیگر نے شرکت کی،اس موقع پر مختلف کراٹے کلب کے درمیان کراٹے کے خوبصورت مقابلے ہوئے اور نوجوان و نوعمر کھلاڑیوں نے کراٹے کے خوبصورت کرتب دیکھا کر لوگوں کی دلچسپی اور زوق میں اضافہ کردیا جبکہ شرکا کی جانب سے کراٹے کے خوبصورت مقابلوں پر زبردست داد دی گئی،بعدازاں حاجی لالہ عبدالغفار شیخ اور شائستہ کھوسو نے جیتنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں میڈلز، اسناد، ٹیم ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نامور سیاسی سماجی رہنمائ و صدر انجمن تاجران خیرپور حاجی لالہ عبدالغفار شیخ نے کہا کہ یوم پاکستان 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا سنہرا دن ہے آج کا دن قائد اعظم اور علامہ اقبال اور پاکستان کی آزادی کے لیے لازوال قربانیاں دینے والے عظیم ہیروز کو کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ہے،23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا اور ہمیں کئی سال کی جدوجھد کے بعد آزادی نصیب ہوئی، اب ہم اس آزاد ماحول میں سانس لے رہے ہیں جو کہ ایک عظیم نعمت سے کم نہیں ہمیں، علامہ اقبال کے افکار، قائد اعظم کے فرمودات کی طرف رجوع کرنیکی ضرورت ہے، بحیثیت قوم پاکستان کے موجودہ چیلنج کو سمجھتے ہوئے ذمہ داری کا ثبوت دینا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here