0
86

چھٹی بے نظیر بھٹو شہیدٹینس چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل مقابلےبدھ کو کھیلے جائیں گے

اسلام آباد۔15دسمبر  (اے پی پی):چھٹی بے نظیر بھٹو شہید ٹینس چیمپئن شپ کے پری کوارٹرفائنل مقابلے بدھ کو اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 150 سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔چیمپئن شپ  میں بارہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر- 18 سنگلز، گرلز انڈر-18 سنگلز ، گرلز انڈر-14 سنگلز، بوائزانڈر- 14 سنگلز،  انڈر- 12 بوائز اینڈ گرلز  مکس، انڈر10 بوائز اینڈ گرلز مکس،  45 پلس سنیئر ڈبلز،   60 پلس سنیئر ڈبلز،خصوصی بوائز اور میڈیا سنگلز شامل ہیں،چیمپیئن شپ آئی ٹی ایف اور پی ٹی ایف رولز کے مطابق کھیلی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل آج بدھ کو ، کوارٹر فائنل کل جمعرات کو، سیمی فائنل 18 دسمبر کو اور فائنل مقابلے 19 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد کے علاوہ کیش ایوارڈ بھی تقسیم کیے جائیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here