0
16

وسیم اکرم کاکووڈ۔19 ایس او پیز پر سختی سے عمل کا مشورہ

اسلام آباد۔27مارچ :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کووڈ۔19 ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وسیم اکرم نے کہا ہے کہ کافی وقفے کے بعد آپ لوگوں سے بات کررہا ہوں، امید ہےکہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں سب لوگ اچھے ہوں گے، پنجاب میں کووڈ۔19 کے کیسز بڑھ رہے ہیں، میں نے پڑھا بھی ہے اور دیکھا بھی ہے کہ شہر لاہور اور اسلام آباد میں صورت حال خطرناک ہورہی ہے ، پلیز کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here